آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنےکا اعلان متوقع

اسلام آباد(نیٹ نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے آج فیصلہ کرسکتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نےپاکستان سے متعلق ایشیا پیسفک رپورٹ پر جائزہ مکمل کرلیا ہے جس کی روشنی میں آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنےکا اعلان متوقع ہے۔ پاکستان سے متعلق ایشیا پیسفک رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف کا جائزہ گزشتہ روز ہونیوالے ورچوئل اجلاس میں مکمل ہوگیا تھا۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر بحث آنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کرلیا ہے اور 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں رہی ہے اس لئے وزارت خزانہ کے حکام اچھی خبر کےلئے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …