سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء اپنے اراکین اسمبلی کی "نگرانی” کریں گے

پشاور (ویب ڈیسک) نوشہرہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارکی شکست اورصوبائی وزیرآبپاشی لیاقت خٹک کوصوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے سے پارٹی میں پیداہونے والی صورت حال کوکنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے اپنے اراکین اسمبلی کی ” حفاظت ” اور نگرانی کا خصوصی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جو اراکین صوبائی اسمبلی کے گروپوں کی نگرانی کا فریضہ انجام دیں گے۔ایکسپریس کے مطابق ضمنی الیکشن میں شکست اورصوبائی وزیرآبپاشی لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد پارٹی میں انتشار پایا جاتا ہے اورا سی صورت حال کے تناظرمیں سینٹ الیکشن کے لیے حکمران جماعت پی ٹی آئی اوراس کے اتحادی ایم پی ایز کی خصوصی نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اگران سے کوئی رابطہ کیا جائے تو اس صورت میں فوری طورپرصورت حال کو کنٹرول کیا جاسکے۔اس ضمن میں اراکین اسمبلی کے گروپ بناتے ہوئے ان کی نگرانی کا کام صوبائی وزراء کے حوالے کیا جارہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی ایز کی نگرانی پٌارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی خود کریں گے۔اس بارے میں رابطہ کرنے پرسرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کرنے سے مسائل تو ضرور پیدا ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کے مسئلے سے بچنے کے لیے ہی ارکان پرنظررکھی جارہی ہے،وزیراعلی محمود خان خود تمام تر صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں جب کہ پارٹی قائدین بھی اس سلسلے میں معاونت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

چین کا سرفہرست ترقیاتی ایجنڈا
رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کا سینٹ الیکشن کے لیے ہدف 10 نشستوں پرکامیابی کویقینی بناناہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …