سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم اورپی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ فریقین کے وکلا کی موجودگی میں فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضاگیلانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے،ریٹرننگ افسرنے یوسف رضاگیلانی کو 3 بجے دوبارہ طلب کیاتھا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62، 63 پرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجودہے۔نیب نے تحقیقات کے بعدتوشہ خانہ ریفرنس دائرکیا،یوسف رضاگیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی، یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی،وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی پرنااہلی کی سزاتاحیات ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے مختلف عدالتوں کے حوالے پیش کردیئے۔پیپلزپارٹی کے وکلا دلائل کے دوران باربارمداخلت کرتے ہوئے،وکلا پیپلزپارٹی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کوکوئی سزانہیں ہوئی۔ ریٹرننگ افسرکی پیپلزپارٹی کے وکلاکواپنی باری پربولنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …