لندن میں کیس کریں، شہزاداکبر کا شہبازشریف کو کھلا چیلنج

اسلام آباد(آن لائن)مشیر داخلہ و احتساب اکبر نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی طرح اس کیس میں بھی پہلے سے مٹھائیاں بانٹی گئیں،گزشتہ روز شہبازشریف کی جانب سے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،کیس ابھی چلناشروع ہواہے،یہ جیت کیسے گئے؟،یہ کیس ابھی ٹرائل کی طرف جائےگا ،عدالت ڈیلی میل سے ثبوتو ں سے متعلق سوال کرےگی،شہبازشریف کوچیلنج کرتاہوں ہمت ہے تو لندن میں میرے خلاف کیس کردیں،آپ کےخلاف تمام ثبوت پیش کروں گا۔مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کاکہناتھا کہ مریم اورنگزیب ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہیں،مریم اورنگزیب اعدادو شمار کے مطابق بات کریں،جھوٹ نہ بولیں،ان کاکہناتھا کہ منظورپاپڑوالے سمیت دیگرکے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی،منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت لاہورہائیکورٹ سے مستردہو چکی ہے،بچہ بچہ جانتاہے کہ چاچوکرپشن میں ملوث ہیں،شہبازشریف اوراس کاخاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،انہوں نے کہاکہ چاچونے کرپشن کی ہے توبھگتناپڑےگا،ان کی کرپشن پراب لندن کی عدالت سے مہرلگے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …