لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق

لاہور (آن لائن )مریم نوازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں ، لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے ، ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے ، لوگ موجودہ حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں ، تنقید برائے تنقید نہیں کرتے ، آئینی دائر کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہو گا تو تنقید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …