بھارت اور پاکستان کے درمیان نئی ’جنگ‘شروع

مانچسٹر (مانیٹرنگ سیل )پاکستان اور بھارت کے درمیان یورپی یونین میں باسمتی چاول کے حقوق کی جنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین میں پاکستان اور بھارت باسمتی چاول کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی درخواست یورپی یونین میں جمع کروائی گئی ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی جوابی دعویٰ دائر کروایا ہے جس کے مطابق باسمتی چاول کو پاکستان اور بھارت کی مشترکہ پروڈکٹ قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ دونوں فریقوں کی جانب سے جمع کروائے گئے دعووں پر فیصلہ کرنے میں یورپی یونین کو ابھی کچھ مہینے درکار ہونگے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی چاول کی تاریخ تقریبا دو سو سال پرانی ہے پنجابی زبان کے شاعر وارث شاہ نے بھی اپنی شاعری میں اس کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …