وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ڈی ایم تقسیم

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) متحد نہ ہو سکی، پانچ قائدین کی مخالفت اور چار نے حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈیم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ڈیم ایم کے رہنما فیصلہ نہ کر سکے۔ پی ڈی ایم کے پانچ قائدین نے ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کر دی جبکہ چار قائدین کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کےکئی رہنماؤں نےپیپلزپارٹی سےوضاحت مانگ لی جبکہ قائدین کی اکثریت نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مولانافضل الرحمان، محموداچکزئی، ساجد میر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔ عبدالمالک بلوچ،اویس نورانی بھی ان ہاؤس تبدیلی کےمخالف نکلے۔ جبکہ بلاول بھٹو،اخترمینگل،آفتاب شیرپاؤنے ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …