پاکستان میں جدید ترین ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری

اسلام آباد، کراچی ( آن لائن) کورونا کے آغاز میں ہسپتال کی تعمیر کی وجہ سے بھی چین خبروں میں رہا اور اب پاکستان میں بھی ایک ہسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں نے خود شیئرکیا تھا۔ عمران خان نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے ساتھ اس کی تفصیلات بھی شیئرکیں ۔عمران خان نے بتایا کہ کوروناء بحران کے دوران سست روی کے بعد کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے تہہ خانے (بیسمنٹ) کی تعمیر کا کام عمدہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی کا یہ شوکت خانم سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہوگا، انشاءاللہ۔عمران خان کی اس ٹوئیٹ کو وزیراعظم آفس نے بھی ری ٹوئیٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …