پارٹی فنڈز کی چھان بین، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد()الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے اور 24 فروری تک جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،فنڈز چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے 24 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ3سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین چل رہی ہے،رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔خیال رہے منگل کے روز اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …