چینی مافیا پھر متحرک، شاباش وزیراعظم کے منہ پے دے ماری

کراچی (نیوز ڈیسک )دو روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافے کے بعد چینی کی قیمت90 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اپنی معاشی ٹیم کو اس بات پر شاباش دی تھی کہ چینی کی فی کلو 81 روپے ہوگئی۔اب لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں,کراچی میں ہول سیل باز ار میں چینی کی 100 کلو بوری 8 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 83 روپے کلو مل رہی ہے۔شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 2 روز کے دوران 5 روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …