ہم ان کا جینا حرام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو کھلی دھمکی

ملتان(نیوز ڈیسک) جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کس کو چھیڑ بیٹھے ہیں ، ہم ان کا جینا حرام کردیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کرانے کا اعلان کیا اور ووٹنگ شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا اعلان کریں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے اعلان کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانا غیر آئینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن اس کو تبدیل نہیں کر سکتی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلیے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے نوٹ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …