جاپان کا انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 ارب روپے دینے کا اعلان

(میڈیا92نیوز) جاپان انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 بلین روپے کی امداد فراہم کریگا۔

وزارتِ اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ معاہدہ ہوگیا جس کے تحت جاپان انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 بلین گرانٹ فراہم کریگا۔

معاہدے کے تحت طبی شعبے سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی جس میں جاپانی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے شرکت کی۔
سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے بتایا کہ جاپان سے پمز اور حیدرآباد ہاسپٹل میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھی مدد ملی، انسدادِ کورونا کیلئے مدد اور تعاون کیلئے جاپان کے شکر گزار ہیں، جاپان کی پولیو کی روک تھام کیلئے بھی مدد قابلِ ستائش ہے۔

جاپانی سفیرنے کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی، امید ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا، جاپان پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …