ارطغرل غازی کی مختصر دورے پر پاکستان آمد

لاہور: (میڈیا92نیوز)ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اینگن التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا اینگن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

اینگن التان کی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے وہ کئی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ جب کہ رواں سال اکتوبر میں اینگن التان پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے تھے لیکن کسی وجہ سے وہ پاکستان کے دورے پر نہ آسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …