عمان کا بھارت سمیت 103 ممالک کیلئے مفت سیاحتی ویزا، پاکستان شامل نہیں

(میڈیا92نیوز)عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے عمانی پولیس نے بتایا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ جب کہ عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سیاحت سمیت تجارتی اور صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں، جب کہ عمانی حکام نے بھی اس حوالے سے بیان دیا تھا کہ کورونا کے باعث ملک میں سیاحت شدید متاثر ہوئی اور ملک میں ہوٹل بزنس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …