حکومت 2 سال میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو فروغ نہ دے سکی

(میڈیا92نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ تک صرف 1.67 ملین انکم ٹیکس ریٹرنز مل پائے جب کہ یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں لگ بھگ 1.3 ملین کم ہے۔

انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے میں یہ نمایاں کمی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے میں ناکام رہی ہے۔ ٹیکس ایئر 2020 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد میں اہم کمی کے باوجود حکومت نے ریٹرن فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کی اپنی روایت قائم رکھی ہے۔

ایف بی آر نے طاقتور حلقوں کی جانب سے دباؤ کے باوجود آخری تاریخ میں توسیع نہ کرتے ہوئے ٹیکس فائلرز کی تعداد میں کمی گوارا کرلی۔ اگرچہ انکم ٹیکس ریٹرنز فائلرز کی تعداد میں 43 فیصد کمی آئی مگر ایف بی آر کے فیصلے سے تاریخ میں بار بار توسیع کا کلچر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
ایف بی آر کے اعلیٰ افسر نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ٹیکس سال 2020 میں سالانہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 1.67 ملین رہی۔ ٹیکس سال 2019ء میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر 2.96 ملین ٹیکس ریٹرنز موصول ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ ایمان دار لیڈرشپ لوگوں کو اس بات پر قائل کرسکتی ہے کہ وہ ٹیکس دیں اور ٹیکس دینے والی قوم بن جائیں۔ تاہم ان کی حکومت عوام میں ٹیکس کی ادائیگی کا جذبہ ابھارنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …