پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،سروے

اسلام آباد ( آن لائن )کورونا وائرس اور مہنگائی نے پاکستانی عوام کو چاروں طرف سے گھیرا ڈال رکھاہے اور ایسی صورتحال میں پلس کنسلٹنٹ نے حکومتی کارکردگی پر عوامی رائے جانچنے کیلئے سروے کروایا جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے پریشان کن ثابت ہو سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں دو ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ، ادارے نے لوگوں سے سوال کیا کہ موجود ہ معاشی بحران کا اصل ذمہ دار کون سی حکومت ہے ؟ تو 46 فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز کو قرار دیا اور عمران خان کے معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہیں کیا جبکہ 37 فیصد نے معاشی بحران کا ذمہ دار گزشتہ حکومتوں کو ٹھہرایا ۔سروے کے نتائج میں بتایا گیاہے کہ 63 فیصد پاکستانیوں نے معیشت کی سمت کو ہی غلط قرار دیاہے جبکہ 96 فیصد پاکستانی مہنگائی سے شدید پریشان نظر آئے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا موقف ہے کہ معاشی بحران کی ذمہ داری گزشتہ حکومت ہے جس نے ملکی قرضوں میں شدید اضافہ کیا اور ملک کو بھاری تجارتی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …