پشاور میں کوروناکیسزمیں اضافہ کے باعث مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور(میڈیا92نیوز)پشاور میں کوروناکیسزمیں اضافہ کے باعث مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا۔

پشاور انتظامیہ کاکہنا ہے کہ حیات آباد کے 3 سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاوَن کے پیش نظر غیر ضروری آمدورفت بندکردی گئی،یونیورسٹی ٹاوَن کی سرکلر لین اور گلبرک میں بھی سمارٹ لاک ڈاوَن ہوگا،ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہاکہ غیر ضروری دکانیں ماسوائے ، دودھ دہی ، تندور ، اور فارمیسی شاپس بند رہیں گی،سمارٹ لاک ڈاؤن صبح 6 بجے سے نافذکردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …