وزیراعظم کا نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد(میڈیا92نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی ہیں،شمیم اختر کی عمر90 سال تھی اوروہ کافی عرصے سے علیل تھیں ،شمیم اختربیٹے نوازشریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …