مریم نواز کو پشاور جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی

پشاور(میڈیا92نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پشاور میں جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف اور صدرشہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شمیم اخترکے انتقال کی خبر شیئر کی،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہیں ،مریم نواز کو جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔یاد رہے کہ شمیم اختر لندن میں بیٹے نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …