جی بی اے21 غذر 3 میں پولنگ شروع

گلگت(میڈیا92نیوز)گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر 3 کے پولنگ سٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ سٹیشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، گندائے میں کل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ سٹیشن میں جی بی سکاؤ ٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعینات کو کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ سٹیشن سے15نومبرکو پولنگ بکس لے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 15 نومبر کو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس کو شر پسند عناصر اٹھا کر لے گئے تھے کس کے نتیجے میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …