بابر اعوان کا ن لیگ پر پابندی کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے (ن) لیگ پر پابندی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج سے بات ہو سکتی ہے مگر آگے بڑھنے کے لیے فوج کو حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …