مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کب ادا کی جائے گی ؟ آج نمازجمعہ کے بعد نہیں بلکہ ۔۔

لاہور (میڈیا92نیوز )تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی انتقال کر گئے ہیں اور ان کی نماز جناز ہ کل صبح 11 بجے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے قافلے چل پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے ذرائع کا کہناہے کہ اس سے پہلے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی لیکن بڑی تعداد میں لوگوں کی بیرون ملک سے بھی آمد متوقع ہے جس کے باعث نماز جنازہ کا وقت تبدیل کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح 11 بجے کر دیا گیاہے ۔ مولانا خادم حسین رضوی کا جسد خاکی سکیم موڑ چوک یتیم خانہ میں واقع مسجد سے ملحقہ گھر میں رکھا گیاہے ، مسجد اور علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ دو رویہ سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے لیکن اورنج لائن میٹر و ٹرین بند نہیں کی گئی ہے۔مسجد کے باہر خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ مولانا خادم حسین رضوی کو جمعرات کی شب طبیعت خراب ہونے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ہسپتال کا کہناہے کہ جب انہیں یہاں لایا گیا تو ان کا انتقال ہو چکا تھا ، مولانا خادم حسین رضوی کو چند روز سے بخار تھا اور انہیں سانس لینے میں بھی دقت تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …