بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (میڈیا92نیوز) بھارتی پرائیوٹ ائر لائن کے طیارے کی جناح ٹرمینل پر میڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ ہوئی اور طیارے میں سوار بھارتی مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم حرکت قلب بند ہونے سے30 سالہ مسافر انتقال کرگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائرلائن “گو ائر” کے مسافر بردار طیارے نے جناح ٹرمینل پر میڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ کی۔ دوران پرواز مسافر کی طبیعت بگڑنے پربھارتی پرائیوٹ ائر لائن کے پائلٹ نے لینڈنگ کی اجازت لی،پرواز 6658 سعودی عرب کے شہر ریاض سے دہلی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی شہری محمد نوشاد کو طبی امداد فراہم کی گئی،تاہم طیارے کے اترنے سے قبل ہی حرکت قلب بند ہونے سے30 سالہ نوشاد انتقال کرچکاتھا۔ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کی۔
جہاز میں عملے سمیت 179 مسافر سوارتھے بعدازاں بھارتی ائر لائن کے طیارے کو ری فیولنگ کے بعد محمد نوشاد کی میت کے ہمراہ دہلی روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …