بی اے ,ایم اے ختم ,پنجاب کابینہ نے دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی منظوری دیدی

(میڈیا92 نیوز) حکومت نے بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی ڈگری پروگرام ختم کر دیا۔ کالجز میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کی منظوری۔

جنرل مضامین کے بجائے سپیشلائزڈ مضامین رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے پریکٹیکل ٹریننگ بھی لازم قرار دی گئی ہے اور جدید سپیشلائزڈ مضامین کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ دسمبر 2018 سے پہلے بی اے، بی ایس سی میں رجسٹریشن کرانے والے طلبہ 2020 تک ڈگری مکمل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر آئی ای ار ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالقیوم کہتے ہیں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام وقت کی ضرورت ہے، نئے نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبر 2018ء سے پہلے بی اے ، بی ایس سی میں رجسٹریشن کروانے والے طلبا 31 دسمبر 2020 تک اپنی ڈگریاں مکمل کر سکتے ہیں اور انہیں ایسوسی ایٹ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق رواں سال کے بعد پنجاب میں دو سالہ ایم اے ، ایم ایس سی کی ڈگری بھی بند کر دی جائے گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری والے طلبہ پانچویں سمسٹر میں کسی بی ایس اونر کروانے والے ادارے میں داخلہ لے سکیں گے اور اپنی تعلیم مکمل کرسکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …