سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری پراپوزیشن کاشدید ردعمل سامنے آگیا

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کا قصور یہ ہے کہ وہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں کر رہے تھے۔
تیس سالہ پرانے اراضی کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس تحریک انصاف کا باقاعدہ رکن بن چکا ہے۔
ملک عبدالغفار ڈوگر پر اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر تب دی گئی جب وہ،رانا ثناء اللہ خان اور عظمیٰ بخاری ملتان میں موجود تھے۔
30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں کل ملتان کا دورہ کیا۔ دوپہر 2 بجے ملک عبدالغفار ڈوگر پر اینٹی کرپشن کا پرچہ درج کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کا محکمہ پورے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ممبران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن کو تحریک انصاف کا سیاسی دفتر بنا دیا گیاہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس باز نہ آیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور ان کے دفتر کا گھیراؤ بھی کریں گے۔عبدالغفار ڈوگر بے گناہ ہے، فی الفور رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …