اینٹی کرپشن نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں

ڈپٹی کمشنر ملتان کی درخواست پراینٹی کرپشن نے ن لیگ کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگرکو گرفتارکر لیاہے۔
ملک عبدالغفار کے ساتھ اشٹامپ فروش پر کے خلاف بھی جعسازی اور غیر قانونی قبضہ پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا
ریفرنس کے مطابق ملک عبدالغفار نے ایک کنال ایک مرلہ پر مشتمل گھر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔
ملک عبدالغفارنے 2001میں فروخت شدہ پراپرٹی کی جعلسازی اور فراڈ سے اپنے نام کی سیل ڈیڈ بنا کر قبضہ کیا۔
ملک عبدالغفارنے گھر کی ملکیت ظاہر کرنے کے لئے 1998 کی جعلی سیل ڈیڈ تیار کروا کر مزکورہ پراپرٹی پر قبضہ کیا۔
مذکورہ پراپرٹی 2001 میں کنیز اختر نے بُشرا سلطانہ کو بیچی،بشُرا سلطانہ نے مظہر جاوید کو بیچی جس نے مسلم کمرشل بینک کو قرض کے بدلے گروی رکھوا دی۔
مظہر جاوید کی طرف سے قرض کی ادائیگی نہ ہونے پر بینک نے نیلامی کا فیصلہ کیا۔
بینک کی نیلامی روکنے اور سرکار کو پراپرٹی ٹیکس سے محروم کرنے کے لئے ملزم نے جعلی سیل ڈیڈ تیار کی۔
ملزم نے اپنی ملکیت ظاہر کرنے کے لئے 1998 کی سیل ڈیڈ پر رجسٹری نمبر 2001 کا درج ہے جو کہ جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …