جیل میں میرے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔

(میڈیا92نیوز) مریم نواز نے کہا کہ ’میں دو بار جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں
علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر ذاتی حملے، ٹیکس کے پیسوں سے سرجری کا الزام
وزیراعظم کو اپنے حقوق کا نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے: مریم نواز
پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ ’ آج یہ نہیں بتاؤں گی، آج جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوگئی‘۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ ’اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگاسکتے ہیں اور ذاتی حملے کراسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ عورت چاہے پاکستان میں ہو یا دنیا میں ہو وہ کمزور نہیں ہوسکتی

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …