ماضی میں ہم بھی جذبات میں آگئے تھے جوبجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگادیے، شاہد خاقان عباسی

(میڈیا92نیوز)اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم بھی جذبات میں آگئے تھے جوبجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگادیے۔

احتساب عدالت کے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی واقعہ کی رپورٹ کا خلاصہ آیا، کراچی واقعے کے حقائق کا عوام کوعلم ہونا چاہیے، ایک ملک کے وزیراعظم کی تضحیک کرسکتے ہیں توعوام کا حق ہے کہ وہ جانے کہ آئی جی واقعہ کے حقائق کیا ہیں۔ کراچی رپورٹ کوپبلک کیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جذبات میں آکرآئی جی سندھ کو اغوا کیا جاسکتا ہے توجذبات میں آکرعوام کے مسائل بھی حل کرنے چاہیئں، ہم بھی جذبات میں آگئے تھے اور بجلی گیس کے منصوبے تیزی سے لگائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کورٹ میں سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست کی ہے، براہ راست سماعت کا خرچ ہم اٹھائیں گے، مجھ پرکرپشن نہیں اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے، سوا دوسال ہو گئے اورکیس کا پتہ ہی نہیں چلا، ایک ملزم مفتاح اسماعیل کا نام نیب نے وعدہ معاف گواہ کے طورپرلکھا۔

دس ہزار سے زائد صفحات میں سے سینکڑوں پڑھنے کے قابل نہیں ہے ، اس کیس کو براہ راست ٹی وی پر چلایا جائے تمام اخراجات کو ہم برداشت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …