ڈیانا کے 25 سال پرانے انٹرویو پر دوبارہ تنازع

لندن (میڈیا92نیوز) برطانوی شہزاد ی لیڈی ڈیانا کے 25 سال قبل بی بی سی پر نشر ہونے والے ’پینوراما انٹرویو‘ پر دوبارہ تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔ انٹرویو کے حوالے سے لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل چارلس سپینسر نے نئے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں بلیک میل اور غلط دستاویز دکھا کر انٹرویو دینے پر مجبور کیا گیا۔ رائٹرز کے مطابق ارل چارلس سپینسر نے برطانوی چینل 4 پر نشر ہونے والے لیڈی ڈیانا کی نئی دستاویزی فلم میں دعویٰ کیا کہ 25 سال قبل بی بی سی کے صحافی نے دھوکے سے ان کی بہن کا انٹرویو کیا، 1995 میں بی بی سی کے صحافی بشیر مارٹن نے انہیں جعلی بینک دستاویزات اور جعلی شاہی خاندان کے دستاویزات دکھائے تھے ، اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا اور انہوں نے دستاویزات کو سچا تسلیم کرکے صحافی کو بہن سے ملوایا اور پھر صحافی نے ان کی بہن کا انٹرویو کیا،مذکورہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیڈی ڈیانا کو انٹرویو کے عوض رقم دی جا رہی ہے اور اس ضمن میں جعلی بینک دستاویزات دکھائی گئی تھیں۔ انٹرویو 1995 میں بی بی سی پر نشر کیا گیا تھا اور اسے صرف برطانیہ میں 2 کروڑ بار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا ، اس انٹرویو کو بیرون ممالک میں نشر کرکے بی بی سی نے کافی کمائی بھی کی تھی۔تاہم اب دوبارہ لیڈی ڈیانا کے بھائی کی جانب سے مذکورہ معاملے کو سامنے لائے جانے پر بی بی سی نے ایک بار پھر معاملے کی مکمل اور آزادانہ تفتیش کا اعلان کردیا۔ انٹرویو میں لیڈی ڈیانا نے پہلی بار اپنی زندگی پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح ان کی شادی ان کیلئے عذاب بن چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …