ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر بھاری ٹیکس عائد کردیا

لاہور (میڈیا92نیوز) ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر 5 کروڑ اسی لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کے 2018 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کے بعد ان پر یہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر نے عاطف اسلم سے 2018 کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کررکھی تھیں ، ایف بی آر نے 2018 کے عاطف اسلم کے اثاثوں کی آڈٹ رپورٹ تیار کی جس کے مطابق انہوں نے گوشواروں میں دبئی فلیٹس کا ذکر نہیں کیا تھا ۔ ایف بی آر نے ٹیکس ان اثاثوں پر عائد کیا ہے جن سے دبئی میں فلیٹس خریدے گئے کیونکہ عاطف اسلم نے ان اثاثوں پر انکم ٹیکس نہیں دیا تھا۔ ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس عائد کر کے نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …