کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد (ن) لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اختر مینگل اور ثنااللہ زہری کے درمیان تنازع ہے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …