حکومت تعاون کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکال سکی: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزيشن کے بھرپور تعاون کے باوجود حکومت پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نہ نکال سکی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کو تو قانون سازی کے لیے بھی سلیکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے، ایف اے ٹی ایف پر جو کچھ ہوا، ہم نے پورا تعاون کیا لیکن آپ پھر بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکلوا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان، آئین اور قانون خطرے میں ہے، وزیر اعظم کے لوگ ان کے کنٹرول میں نہیں اور درجنوں حکومتی لوگ ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومتیں ایسے نہیں چلتیں، آج اسپیکر کو تحریری درخواست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ پر فیڈریشن نے ڈاکہ ڈالا، صوبائی خودمختاری پر حملہ کیا گیا اور مریم نواز و کیپٹن (ر) صفدر کے کمرے کو توڑا گیا، فیڈریشن آئین کے تحت جڑی ہوئی ہے، اگر آئین کمزور ہوا تو وفاق کمزور ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو فروری 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …