ملازمین کو دباؤ سے نکالنے کیلئے کمپنی نے کتے کو ملازمت دے دی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

اکثر لوگوں کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہے اور وہ ان کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں اور ذہنی دباؤ سے بھی چھٹکارا پا لیتے ہیں۔

پالتو جانوروں کو آپ اپنے ساتھ گھمانے پھرانے تو لے جا ہی سکتے ہیں لیکن آفس میں ان پالتو جانوروں کو اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

حال ہی میں چین کی ایک ویڈیو پروڈکشن کمپنی نے ملازمین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور انہیں دباؤ کی کیفیت سے نکالنے کے لیے ایک کتے کو ملازمت دے دی ہے۔

یہ کتا کمپنی میں ملازمین کے اردگرد گھومتا رہتا ہے جس کہ وجہ سے ملازمین کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے اور کام کی وجہ سے ہونے والے دباؤ کی کیفیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

کمپنی کے مینیجر گاؤ تونگ کا کہنا ہے کہ اس کتے کی وجہ سے ہم روزانہ خوش رہتے ہیں جب کہ اسے دیکھنے کے بعد ہماری پریشانی بھی کم ہوجاتی ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے دفتر میں ملازمت کرنے والے اس کتے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ ڈوئن پر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور یہ ویڈیوز خوب وائرل بھی ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …