وفاقی اداروں کے شکایتی سیلز کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

حکومت نے وفاقی اداروں کے شکایتی سیلز کو وزیراعظم آفس کے پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری دے دی

وزیراعظم آفس کی جانب سے وفاقی وزارتوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے، مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہو گا، مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلز کام کر رہے ہیں، ایک باہمی اور مربوط روابط پر مشتمل یونیورسل شکایتی نظام کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے عوام کے مشکلات اور شکایات کو حل کرنے کے لیے موثر نظام کی تشکیل میں مددگار ہو گااور شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگہی میسر ہو گی، وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …