معروف اسکا لر علامہ سید ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.

لاہو ر (میڈ یا 92 نیوز) سیبط سے

کراچی میں معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے جبکہ قریبی رفقاء کے مطابق ان کی میت تدفین کیلئے شہرِ قائد کے علاقے انچولی منتقل کی جائے گی۔ان کی عمر 76 برس تھی۔

ویڈیو دیکھیں

سیّد ضمیر اختر نقوی کو طبیعت کی خرابی کے باعث گزشتہ شب ہی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں علاج کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔معروف اسکالر کے پرسنل اسسٹنٹ کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔

معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی کے پرسنل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ تاحال ان کی تدفین اور نمازِ جنازہ کا وقت طے نہیں کیا گیا۔ علامہ ضمیر اختر نقوی ملکی و بین الاقوامی سطح پر مشہور عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ 40 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔

ویڈیو دیکھیں

معروف اسکالر علامہ سید ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف اسکالر علامہ سید ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92پر

Gepostet von M92.Web TV am Sonntag, 13. September 2020

علامہ ضمیر اختر نقوی مذہبی درس و تدریس کے ساتھ ساتھ شاعری، مرثیہ نگاری اور اردو ادب کی دیگر اصناف پر عبور رکھتے تھے جس پر ان کی قابلیت و صلاحیت کا اندازہ ان کی کتب کے مطالعے سے لگایا جاسکتا ہے۔ آپ 1944ء میں بھارت کے تاریخی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو اور عربی زبان پر عبور حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …