لاہور میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

لاہور (میڈیا 92 نیوز) ماجد خان سے

سیشن عدالت نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر آصف پرویز کو موت کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی کی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف پرویز کو موت کی سزا سنا دی۔ مجرم کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت 3 برس قید کی سزا بھی سنائی۔

ویڈیو دیکھیں

عدالت نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ مجرم آصف پرویز کی سزا کی روبکار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو بھجوا دی گئی۔

گرین ٹاؤن پولیس نے مجرم کیخلاف توہین رسالت، توہین قرآن، توہین مذہب سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے 2013ء میں مجرم آصف پرویز کیخلاف مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

ویڈیو دیکھیں

توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت۔۔۔سیشن کورٹ لاہور نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پرموت کی سزا سنا دی

توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت۔۔۔سیشن کورٹ لاہور نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پرموت کی سزا سنا دی… دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92 پر

Gepostet von M92.Web TV am Mittwoch, 9. September 2020

عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کی روشنی میں آصف پرویز کو موت کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …