وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات،ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ دی

لاہور( میڈیا 92 نیوز آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ،معاون خصوصی عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب کوٹائیگرفورس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 7 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ،64 ہزار نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگرفورس کے نوجوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم کے رضا کارہیں،ٹائیگرفورس کے نوجوان عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے ر ہے ہیں،ٹائیگرفورس کے نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشارہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …