معروف خاتون ریسلرکا دوبارریپ،ملزم نےکس چیزکافائدہ اٹھاتےہوئےزیادتی کانشانہ بنایا؟افسوسناک خبر

واشنگٹن(میڈیا 92 آن لائن)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیوای)کی معروف ریسلر نیکی بیلا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ہائی سکول کی طالبہ تھیں تو ان کا دو بار ریپ کیاگیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار پندرہ برس کی عمر میں جنسی زیادتی کاشکار ہوئیں اور زیادتی کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ ایک دوست تھا۔
امریکی اخبارپنک ولا کی رپورٹ کے مطابق نکی بیلانے کہا یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک شخص جسے وہ دوست سمجھتی تھیں کے ساتھ ایک پارٹی میں شریک ہونے گئی تھیں۔ انہوں نے کہا دوران پارٹی انہیں بیئر اور الکوحل پلایا گیا جس کے بعد وہ مدہوش ہوگئیں اور ان کے دوست نے ان کی مدہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریپ کیاتاہم وہ اس شخص کو دھکیلتی ہوئی وہاں سے بھاگ نکلیں۔
نکی نے مزید بتایا کہ دوسری بار انہیں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایاگیا جب وہ سولہ سال کی تھیں۔ اور زیادتی کرنے والا ایک نوجوان لڑکا تھا۔
نکی کہتی ہیں ایسی کسی بھی صورت میں غصے سے کہیں زیادہ آپ پریشان اور جھجھک کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ایسی کسی بھی شکایت کی صورت میں الزام لگانے والے کو ہی شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔نکی بیلا کے مطابق وہ طویل عرصے تک ان زیادتیوں کاذمہ دار خود ٹہراتی رہیں کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ وہ چاہتیں تو ان واقعات کو روک سکتی تھیں۔
انہوں نےبتایا کہ اس بات کو طویل عرصے تک راز میں بھی اس لیے رکھا کیونکہ اس کا ذمہ دار وہ خود کو سمجھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کےبعد انہوں نے اپنا اعتماد کھودیاتھا۔ نکی نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ امید سے ہیں اور جلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …