میں پاکستانی کرونا ہوں (نعیم بخش تارڑ)

(میڈیا92 نیوز آن لائن)

میں صبح سحری وقت جاگتا ہوں جیسے نماز فجر ادا ہوتی میں سو جاتا ہوں 9 سے 5 بجے تک خوب نیند پوری کرتا ہوں۔ درمیان میں جب اذان ہوتی تو جا کے مسجدوں کے دروازے کے آگے 20 منٹ ڈیوٹی دیتا ہوں پھر گھر آ جاتا ہوں۔ میرا نہ تو دل کرتا میں کسی بازار جاؤں اور نہ کسی عدالت جانے کو دل کرتا ۔ احساس کیش پروگرام میں لوگوں کے رش کی وجہ سے میرا دم گھٹتا ہے۔ اور سبزی منڈی جاؤں تو بدبو سے مر نہ جاؤں۔

خاص طور پر جتنے ٹی وی چینلز جہاں ہر وقت جم گھٹا رہتا وہاں میرا داخلہ ممنوع ہے۔ اور خاص طور پر کسی حکومتی عہدیدار کی پریس کانفرنس کے پاس بھی نہیں کھٹک سکتا۔ کوئی مجھے سریس لینے کو تیار ہی نہیں۔ یہ تو بھلا ہو سندھ کے بھائی مراد علی شاہ کا جس نے رولا ڈال ڈال کر کچھ میرا بھرم قائم رکھا اور شکر ہے کہ کچھ گنتی کے مرنے والے چند لوگ بلاوجہ میرے کھاتے میں ڈال کر سانس اور،دل کے مریضوں کی دل جوئی کی ہے اور میرا وقار بلند کیا ہے۔

مزید اللہ بھلا کرے ان کا مجھے تھوڑی بہت عزت ان سرکاری ملازمین نے دی ہے۔ جو ابھی تک گھروں میں محدود ہیں۔ مجھے سب سے زیادہ بے عزت چنگ چی رکشہ اور زیادہ بچوں کے اس باپ نے کیا ہے جس کے پاس ایک ہی موٹر سائیکل ہے۔ اور رہی سہی کسر رمضان میں جیتو پاکستان جیسے انعامی شوز نے نکال دی ہے۔ جہاں کا سوچ کے ہی میرا دل ڈوب سا جاتا ہے۔ میں یار بہت پریشان ہوں اور کنفیوز سا ہو گیا ہوں۔ یہ غریب بندے کا ٹیسٹ کرتے کوئی نہیں اور امیر شغل کرنے کے لیے ٹیسٹ کرواتے ہیں اور فیس بک پر سٹیسٹس لگا کر مجھے بدنام کرتے ہیں۔اور چند دن بعد میری شکست کا پرچار کرتے ہیں۔

شام 5 بجے جاگتا ہوں اور باہر نکلتا ہوں ۔ بازار میں پکوڑوں سموسوں کی دکان پر رش دیکھ کر دم دبا کر کسی مسجد کے آگے جا کر سانس لیتا ہوں۔ کیونکہ وہاں لوگوں کا آنا جانا پہلے ہی بہت کم تھا اور اوپر سے اب میرا بہانہ بھی ہاتھ لگا گیا ہے۔ آجکل رمضان میں ترویج کی وجہ سے رات 10 بجے تک وہی رہتا ہوں اور پھر گھر جا کر سو جاتا ہوں ۔ بس اسی طرح اپنے دن گزار رہا ہوں جیسے فلائٹ آپریشن بھال ہوتا میں عزت سے واپس چلا جاؤں گا۔ دعاؤں میں یاد رکھنا ۔آپ کا اپنا کرونا پاکستانی کرونا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …