امن عامہ قائم رکھنے کے لیے دبئی کی تنگ گلیوں میں گھوڑا گشت

دبئی (طاہر منیر طاہر) عام حالات میں رات کے وقت امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دبئی میں گھوڑا گشت ہوتا ہے۔ ایسے علاقے جہاں گاری نہیں جاسکتی وہاں کے حالات پر نظر رکھنے اور نگرانی کے لئے گھوڑوں سے کام لیا جاتا ہے۔ خصوصی تربیت یافتہ گھوڑے فور لیگڈ آفیسر کہلاتے ہیں۔ جدید اسلحہ سے لیس دبئی پولیس کے چاق و چوبند دستے ان گھوڑوں پر شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک مسلسل گشت کرتے ہیں۔ گھوڑا گشت کی وجہ سے دبئی پولیس نے گنجان علاقوں، تنگ گلیوں اور چھوڑی سڑکوں پر مکمل نظر رکھی ہے اور امن عامہ قائم کیا ہے۔

حالیہ کورونا وبا COVID-19 کے دوران جب دبئی میں لاک ڈاﺅن لگایا گیا تو گھوڑا گشت کی وجہ سے لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل درآمد کرانے میں خوب مدد ملی۔ پولیس کے دستوں نے دبئی کے مختلف گنجان علاقوں میں گھوڑا گشت کے ذریعے لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل کرایا جس سے کورونا وبا پر قابو پانے میں خوب مدد ملی۔ لاک ڈاﺅن پر سختی کے نتیجہ میں حالات جب قدرے بہتر ہوئے تو لوگوں کو لاک ڈاﺅن سے نرمی دے دی گئی اور ضروری اشیاءکی خرید و فروخت کے لئے بازار کھول دئیے گئے جس سے کئی دن سے رکا نظام زندگی واپس آنا شروع ہوگیا۔

گھوڑا گشت میں استعمال ہونے والے گھوڑے خصوصی تربیت یافتہ ہیں۔ ان گھوڑوں کو ان کے اصطبل سے ڈیوٹی والی جگہ پر خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لیجایا جاتا ہے۔ یہ گھ وڑے سابقہ ہارس ریس سے منتخب کئے گئے ہیں۔ دبئی پولیس کے پاس موجود 16 گھوڑے گشت پر مامر ہیں جو دو دو کی جوڑیوں کی شکل میں مسلسل بارہ گھنٹے گشت کرتے ہیں اور جرائم کی بیخ کنی میں ممدومعاون ثابت ہورہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …