آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے: شاہ محمود

لاہور: (میڑیا92 آن لائن) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، پاکستان کو قرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا، مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث خصوصی چھوٹ دی، عوام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا وزیراعظم نے چند دن پہلے قرض معافی کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی، 12 اپریل کو تمام خطوط روانہ کر دیئے تھے، وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں رعایت کی اپیل کی، کورونا سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث ریلیف دیا، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 76 ممالک پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …