انکوائری رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ، ایک ارب 40 کروڑ سبسڈی نہیں لی ، سیلمان شہباز کا ردعمل سامنے آ گیا ، کتنی سنسڈی لی ؟

لندن (میڈیا 92 آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف نے آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ میں انہیں دی جانے والی سبسڈی کے دعویٰ کو جھوٹ قرار دے دیا۔

سلیمان شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف فیملی کو ایکسپورٹس اور سبسڈی کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے دیے جانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جو عمران خان اور ان کے حواریوں نے گھڑا ہے۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ شریف فیملی کو 2014 سے 2018 کے دوران چینی کی مد میں 31 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ آٹا چینی بحران پر واجد ضیا کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین، خسرو بختیار ، شریف فیملی ، چوہدری فیملی سمیت دیگر سیاسی لوگوں نے بحران سے خوب مال بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …