فیصل آباد میں 2 ہلاک افراد کی کورونا مریض سمجھ کر تدفین، بعد میں رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

فیصل آباد (میڈیا 92 آن لائن) صنعتی شہر فیصل آباد میں 2 افراد کا انتقال ہوا تو انہیں کورونا کے مریض سمجھ کر ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تدفین کردی تاہم بعد از مرگ ان کی رپورٹس آئیں تو انکشاف ہوا کہ دونوں ہی کورونا کے مریض نہیں تھے۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادمحمد ارشداور عظیم کی رپورٹس نیگٹیو آگئی ہیں۔

یادرہے کہ 78 ج ب کا 32 سالہ محمد ارشد اور 627 گ ب کا 40 سالہ عظیم دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔ ان کے سیمپلز لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے تھے اوردونوں مشتبہ مریضوں کی رپورٹس میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے،.جاں بحق ہونے والے دونوں مشتبہ مریضوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت ریسکیو اہلکاروں نے ہی سپرد خاک کیا تھا۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کےمطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں سے 58کے کورونا وائرس کے رزلٹ نیگٹیو،9 کے پازیٹو اور 5مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے.یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ 9 افراد میں سے 2 افراد کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں تاہم طبی نقطہ نظر سے پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد دو مسلسل نیگیٹو رپورٹس کا آنا ضروری ہے اور جب تک متعلقہ مریض حتمی نیگیٹو تصور نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …