ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی، 45 جاں بحق

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1319، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 189، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر14 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔

جاں بحق افراد کے اعداد و شمار

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 45 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 15 کا تعلق سندھ، 12کا پنجاب، 14 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ ایک مریض کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ابوظہبی سے طیارہ امدادی سامان لے کر پہنچ گیا

کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان لے کر ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کا جہاز پاکستان پہنچ گیا جس میں کورونا کٹس، سینیٹائزرز اور ماسک لائے گئے ہیں۔
12ٹن وزنی سامان کے یہ ڈبے یواے ای ایمبیسی کے حوالے کردیے گئے۔ یواے ای ایمبیسی کی جانب سے سامان جی ایچ کیو کے حوالے کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …