وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ایکسپو سینٹر کا دورہ

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی کا دورہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عقیل اور ان کی ٹیم بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھی۔

جی او سی نے وزیراعلیٰ کو فیلڈ اسپتال اور دیگر سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے۔ اب تک سندھ میں 267 کیسز ریورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کے مطابق 77 سالہ شخص شوگر اور کینسر کا مریض تھا اور ان میں کورونا وائر س کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …