کورونا وائرس، حکومت پنجاب نے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)
لاہور: کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب نے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنایا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں کے لیے مراعاتی پیکج پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل سیفٹی نیٹ پیکج کے لیے 3 ورکنگ گروپ کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب قرنطینہ کے لیے 19 ہزار مریضوں کے لیے عمارتوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ قرنطینہ کے لیے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کو تیار کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ مراکز تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ یورالوجی راولپنڈی، پی کے ایل آئی لاہور اور آ ر ٹی ای اسپتال مظفر گڑھ میں بھی قرنطینہ مراکز تیار کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …