کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)
کراچی : سندھ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کو وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول کی تربیت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کرونا سے بچاؤ کےلیے اہم اقدام کرتے ہوئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فیصلہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کی جانب سے کیا گیا۔

فیصلے کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کرونا وائرس سےبچاؤاورکنٹرول کی تربیت دی جائےگی۔

دوسری جانب کرونا کا ٹیسٹ کرنے والی غیرمستندلیبزاوراتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، 52 لیبزکے معائنےکےدوران 19کونوٹسز،3کوسیل کر دیا گیا ہے، سندھ بھر میں اب تک 3502 اسپتالوں و کلینکس کوسیل کیاجاچکا ہے اور 1132 دیگر مراکز کو نوٹسز جاری کیےجاچکے ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعلٰی سندھ نے شہریوں سےتین دن کیلئےگھروں میں رہنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تومعاملات ہاتھ سےنکل سکتے ہیں،کورونا سے بچاؤصرف آئیسولیشن کےذریعےہی ممکن ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نےٹوئٹرپربتایا تھا کراچی میں باہترافرادکاکوروناٹیسٹ منفی آیا،ان لوگوں نےسوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کیا،آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونےکامظاہرہ کریں۔

خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سےاب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …