امراض قلب کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)
اسلام آباد : امراض قلب کے مریضوں کےلیے خوشخبری آگئی، پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی ، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کا منصوبہ کرلیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےنجی یونیورسٹی کو اسٹنٹ تیاری کی اجازت دے دی ہے۔

ڈریپ کی جانب سےنسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی، حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنا رہی ہے

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں انفارمیشن بھی بہترین ہتھیار ہے، ہمیں عوام تک درست انفارمیشن دینی ہےتاکہ عوام باخبررہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں10فیصدسےزائدطبی عملہ کوروناوائرس کاشکارہوا ہے ، پاکستان میں اسی لیےطبی عملےپرزیادہ توجہ دی جارہی ہے، اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈزبنانےکامقصددیگرمریض متاثرنہ کرنا ہے، روزانہ کی بنیادپرکوروناوائرس سےمتعلق ڈیٹااپ ڈیٹ کیاجائے گا۔

خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ پاکستان میں دل کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، امراض قلب کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …