عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد

(میڈیا 92 آن لائن نیوز)
پاکستان کرکٹ بورڈ ‘پی سی بی’ نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کردی، عمر اکمل 31 مارچ تک جواب داخل کرسکیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر کو 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے اور ان پر الزام کے ہے انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔

عمر اکمل نے بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا

پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ ‘پی ایس ایل ‘سے قبل معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی نہ کرسکے تھے۔

اب تقریباً ایک ماہ بعد پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا ہے، عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو بھیجا گیا ،قوانین کے مطابق عمر اکمل 31 مارچ تک جواب دے سکیں گے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے دو بار اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی ، انہیں کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا ہے۔

کوڈ کے مطابق فکسنگ پیشکش موصول ہونے کے بعد عمر اکمل نے پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا اور اس جرم کی سزا کم ازکم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …