ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ویلسن کرونا سے صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ

لاس اینجلس: کرونا وائرس سے متاثر امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ویلسن کو صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ٹام ہینکس اپنی اہلیہ ریٹا ویلسن کے ہمراہ امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم کی پوسٹ پروڈکشن کیلئے آسٹریلیا میں موجود تھے، جہاں گزشتہ ہفتے دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، دونوں اب آسٹریلیا میں ایک کرائے کے گھر میں رہیں گے۔

اس سے قبل جب ٹام کرونا سے متاثر ہوئے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پرستاروں کو آگاہ کیا تھا، وہ کوئنز لینڈ میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے جو وقتی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …